موسم سرما کی پہلی بارش، خشک سردی کا خاتمہ، دھند چھٹ گئی

 

موسم سرما کی پہلی بارش، خشک سردی کا خاتمہ، دھند چھٹ گئی

ملک بھر کی طرح گوجرہ میں بھی  دسمبر گیلا ہوگیا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارش نے خشک سردی کا خاتمہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور شمالی علاقہ جات میں برفباری ہوئی ہے۔

 دسمبر نے جانے سے پہلے رنگ جما دیا۔۔شدید سردی کے بعد کالی گھٹاؤں نے انٹری دے دی۔ بلوچستان اورپنجاب  کے مختلف شہروں میں رم جھم نے خشک سردی کا بوریا بستر گول کردیا۔

گوجرہ سمیت لاہور ،میانوالی ، سرگودھا، کمالیہ ، چنیوٹ میں  بادل برسنے سے دھند کی چھٹی ہوگئی۔راجن پور،،صفدرآباد اور کالاباغ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔

اشتہار