گوجرہ سمیت متعدد علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں، حد نگاہ کم ، دھند کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹرویز حکام کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک، موٹروے ایم 4 ملتان سے گوجرہ تک بند کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 5 کو بھی ملتان سے سکھر تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق شدید دھند کے دوران سفر کرنے والے ڈرائیورز کو گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔
