شراب فروشوں ‘ شر پسند عناصر کیخلاف تھانہ سٹی گوجرہ کا سرچ آپریشن

Police station city Gojra search operation against liquor sellers and evil elements

کرسمس اور نیو ائر نائٹ پر شراب فروشوں و شرپسند عناصر کے خلاف ڈی پی او ٹوبہ کے حکم پر تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا سرچ آپریشن ,کرسمس کے موقع پر فروخت ہونے والی185 بوتل پونڈا شراب برآمد،3 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کر لئے
گئے۔ 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شعیب محمود کے حکم پر کرسمس اور نیو ائر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شر پسند عناصر کی تلاش و سر کوبی کے لئے تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا حساس اداروں کے ہمراہ کرسچین کالونی، اعوان کالونی، پرانی چمڑہ منڈی اور انصار کالونی میںسرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 85 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 168 افراد کے شناختی کارڈز چیک کئے گئے۔

دوران سرچ آپریشن کرایہ داران کے کوائف بھی چیک کئے گئے اور 3 افراد کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے 185 بوتل پونڈا شراب برآمد ہوئی شراب برآمد ہونے پرملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

اشتہار