گوجرہ، مصورویلفیئرکونسل رجسٹرڈگوجرہ کے زیراہتمام مصورفوڈ محل کے ہال میں تین روزہ مصور قرآنی خطاطی نمائش کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹرمصور ویلفیئر کونسل شفیق الرحمن نے کیا۔افتتاح کے عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی۔
نمائش میں ملک بھر کے بیس سے زائد خطاطوں کی قرآنی آیات مبارکہ پرمبنی بہترین پینٹنگز آویزاں کی گئیں نمائش میں آنیوالے لوگوں نے ملک کے نامور خطاط کی مختلف رنگوں سے نہایت ہی خوبصورتی سے تیار کی گئیں
قرآنی پینٹنگزکی دل کھول کر دادی ۔اور گوجرہ میں” آرٹ میلہ” لگانے پرمصور ویلفیئر کونسل کے صدر حافظ محمد عباس علی کی کاوش کو سراہاگیا۔
