پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہو ئے مختلف مقامات سے چھاپے مار کردوافراد کو قابو کر کے بھاری مقدارمیں شراب برآمد کر لی۔
معلوم ہواہے کہ سٹی پولیس نے دوران گشت کبوترانوالہ قبرستان کے قریب سے چھاپہ مار کرمحمد اعظم کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 10لیٹردیسی شراب برآمد کر لی۔
جبکہ صدرپولیس نے چک نمبر416ج ب کے قریب سے عمر دراز کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے30لیٹرشراب برآمد کی۔سٹی وصدرپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
