گوجرہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ حادثات معمول بن گئے

Gojra's roads are dilapidated, accidents have become common

گوجرہ (شاہد حنیف) شہر کی سٹر کیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار، شہر کھڈرات کا منظر پیش کر نے لگا۔ سڑکوں کی جلد تعمیرکیلئے سیاست دانوں کے بڑے بڑے دعوے ٹھس ہو گئے ،

شہری زہنی مریض بن گئے،اڑنے والی گردوغبارنے سانس جیسی بیماریوں میں مبتلاافراد کا جینا محال کردیا،شہری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے دیرینہ مسئلہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،، تفصیلا ت کے مطا بق شہر و گردو نوا ح کی سڑکیں ریلوے روڈ ، مشن روڈ ، سمندری روڈ ، مونگی روڈ ، جھنگ روڈ ، پینسرہ روڈ، حسنیہ کا لونی روڈ ، علی پارک روڈ ، سمیت اندورن شہر کی سڑ کیں ٹو ٹ پھوٹ چکی ہیں، شہریو ں کا کوئی پرسان حال نہیں.

اندرون شہر بڑے کھڈے پڑنے سے حادثا ت معمول بن گئے اور مٹی اڑنے سے شہری مو ذی امرا ض کا شکا ر ہوکر ہسپتا لو ں کا رخ کر نے پر مجبور ہیں سڑکو ں کی ٹو ٹ پھوٹ اور بڑے کھڈے پڑنے سے شہریو ں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی کا فی عرصہ سے ورلڈ بنک کی طرف سے گرا نٹ منظور ہو نے کے بعد بھی سڑکو ں پر کا م شروع نہ ہوسکا.

چندروز قبل صوبا ئی وزیر محمود الرشید بھی شہر کی سڑکو ں اور دیگر منصوبو ں کا افتتا ح کرکے گئے مگر ان منصوبو ں پر بھی کا م کا آغاز نہ ہو سکا ہے۔ 

عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجا ب چوہدری پرویز الہی سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کا م شروع کرنے کی اپیل کی ہے ۔



اشتہار