گوجرہ: سوئی گیس کی بلا جوازلوڈ شیڈنگ عوام کیلئے عذاب بن گئی،چوہلے ٹھنڈے پڑنے لگے،گھروں کھانے پکانے میں شدید مشکلات پیش آنے لگیں لوگ پرائیویٹ مہنگے داموں سلنڈرگیس استعمال کر نے پرمجبور ہو گئے،
تفصیلات کے مطابق محلہ حفیظ پارک ،اکبر پارک اورحیدر پارک ،حسنیہ کالونی ،اشرف کالونی اور علی پارک چک نمبر ٣٦٧ ج۔ب سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث گھروں میں خواتین کوخانہ داری امورنمٹانے میں شدیدمشکلات کاسامنا ہے ،
جبکہ سوئی گیس پریشرمیں کمی نے بھی لوگوں کیلئے شدیدمسائل پیداکر رکھے ہیں۔ مقامی سماجی عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
