پرائیویٹ سکول ٹیچر نے طلباکو بال نہ کٹوانے پر زبردستی بال کاٹ دئیے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر181گ ب کے احمد جاوید کا کمسن بیٹا عمر جاویدچک نمبر180گ ب کے ایک پرائیویٹ سکول میں پہلی جماعت کا طالب علم ہے جو سکول گیا تو اس کی کلاس انچارج نے زبردستی قینچی سے اس کے بال کاٹ دئیے ۔ٹیچر کے اس غیر قانونی فعل پر بچے کے والدین نے احتجاج کر تے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ ٹیچرکے خلاف کارروائی کی جائے۔
