گوجرہ، مونگی بنگلہ نہر سے نوجوان کی خستہ حال نعش برآمد،پولیس نے ہسپتال منتقل کر دی،نعش شناخت کیلئے کارروائی شروع کر دی،معلوم ہواہے کہ چوکی مونگی بنگلہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نہر گوگیرہ برانچ پل کے قریب ایک نامعلوم شخص کی گلی سڑی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش نہر سے نکال کر اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی جس کی عمر تقریبا22سال بیان کی جاتی ہے۔اورپولیس مصروف کارروائی ہے۔