گوجرہ ،سٹی پولیس گوجرہ نے اندھا قتل ٹریس آ ئو ٹ کرکے ملزم گرفتار کرلیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص اختر علی ولد محمد علی قوم جٹ سکنہ366ج ب تحصیل گوجرہ کی نعش بحد رقبہ چکنمبر366ج ب کھیتوں میں پڑی ہے جس پرایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ حاکم علی ایس آئی معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تصدیق کی کہ ایک شخص کی نعش پڑی ہے جس پر سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی گوجرہ معہ ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ حاکم علی ایس آئی معہ ملا زمان پولیس پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت،مخبر کی اطلاع اور انٹیلی جنس انفارمیشن کی مدد سے ملزم احمد یار ولد سیف الرحمان قوم جٹ سکنہ366ج ب کو گرفتار کیا۔
ملزم نے دوران تفتیش اختر علی کو قتل کرنا تسلیم کیا۔ وجہ عنا دیہ ہے کہ ملزم احمد یار نے مقتول اختر علی کی فصل کا بذریعہ مال مویشی اجاڑہ کیا تھا جس کی وجہ سے مقتول اور مجرم کے درمیان تو ں تکرار ہوئی اسی رنجش کی بناء پر ملزم احمد یار بذریعہ پسٹل فائر نگ کرکے اختر علی کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ملزم سے آلہ قتل پسٹل30بورمعہ گولیاں بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔
