گوجرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نصیرالدین نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کرلیا ہے۔
فواز ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو گوجرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نصیرالدین ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ اس دوران انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نصیرالدین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔
رواں سال سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لیے دو سالوں سے عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پابندی ہٹائے جانے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں لوگ عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
