گوجرہ، اُسامہ حمزہ کی بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافے کے خلاف عوامی احتجاج میں شرکت

 

گوجرہ، اُسامہ حمزہ کی بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافے کے خلاف عوامی احتجاج میں شرکت

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف اُسامہ حمزہ نے چوہدری فیصل چیمہ، چوہدری شہباز چیمہ،  چوہدری شہزاد بسراء صاحب، چوہدری مشتاق نمبردار صاحب اور چوہدری شفقات چیمہ کے ہمراہ دھمہ بنگلہ میں بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافے کے خلاف عوامی احتجاج میں شرکت کی۔

اس موقع پر اُسامہ حمزہ نے مظاہرین سے خطاب کیا اور امپورٹڈ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مسلط کردہ سازشی ٹولہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے چکر میں غریب عوام پر مسلسل ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔ غریب آدمی کا اس ملک میں گزارا مشکل ہو گیا ہے۔

اشتہار