سابق ایم این اے امجد علی وڑائچ اور انکے صاحبزادے حسام علی وڑائچ نے اپنی پارٹی پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر ، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری افتخار رسول گھمن اوردیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
