گوجرہ کے میونسپل کمیٹی آفس میں جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب
خصوصی تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
پروقار تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ یاسر رضوان ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار ترہانہ چیف آفیسر بلدیہ گوجرہ زاہد فرید تارڑ امیدوار این اے 105گوجرہ اسامہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف امیدوار پی پی 119گوجرہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری احسن احسان گجر اور سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ عام شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
تقریب میں پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پلے کیا گیاتقریب کے آغاز پر مقامی انتظامیہ اور سیاسی قیادت کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیاپروقار تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ یاسر رضوان ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار ترہانہ چیف آفیسر بلدیہ گوجرہ زاہد فرید تارڑ اسامہ حمزہ چوہدری احسن احسان گجر ودیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی میونسپل کمیٹی آفس سے جناح پارک تک نکالی گئی ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ یاسر رضوان ڈی ایس پی سرکلا گوجرہ احمد یار ترہانہ اسامہ حمزہ چوہدری احسن احسان گجر اور ودیگر کی جانب سے شجر کاری کی گئی اور دعائیہ تقریب میں ملک پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لیے دعا کروائی گئی۔
