گوجرہ کے نواحی گائوں میں زمین کے تنازعہ پر سرکاری ملازم قتل ‘ ملزمان فرار

 

گوجرہ کے نواحی گائوں میں زمین کے تنازعہ پر سرکاری ملازم قتل ‘ ملزمان فرار

نواحی گائوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ملزمان موقع سے فرارہو گئے ،پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے میں مصروف،

معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر245ج ب کے رہائشی واپڈاملازم منظوراحمد کا جاوید،مختار،عبید،زاہد وغیرہ کے ساتھ زرعی رقبہ کا تنازع چلا آراتھاکہ گزشتہ روز ان کے مابین جھگڑاہوگیا جس پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا

 ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کی اورنعش کاپوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اشتہار