پٹرولنگ پولیس گوجرہ کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیو ں کا سلسلہ جاری ،مختلف مقامات سے دوافرادکو قابو کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
معلوم ہواہے کہ پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر279ج ب کے انچارج سب انسپکٹرثاقب رسول نے ماتحت اہلکاران کے ہمراہ دوران گشت پینسرہ روڈ کے چک نمبر282ج ب کے قریب سے احسن سکنہ 362ج ب کوقابو کر کے اس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر لیںعلاوہ ازیں چک مذکور کے محمد مدثرکو چک نمبر361ج ب کے قریب سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 222بورمعہ گولیاں میگزین وغیرہ برآمد کر کے ملزمان کو تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔