گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار سے ہزاروں روپے کی نقدی وموبائل لوٹ لیامعلوم ہواہے کہ چک نمبر385ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کاعدنان ارشدزرعی ادویات کمپنی کا ملازم ہے جو اپنی کار پر سواراپنے گائوں واپس جا رہا تھاکہ چک نمبر438ج ب کے قریب اسے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے 40ہزارروپے سے زائد کی نقدی اور موبائل چھین لیا اور ڈکیتی کی کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو آگاہ کر دیاگیا تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔