گوجرہ، 45 سالہ تاجر کا قتل یا خودکشی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے

 

45 سالہ تاجر کا قتل یا خودکشی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے

گوجرہ،  45سالہ تاجرکاقتل یا خود کشی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے، پولیس نے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ محلہ محبوب پارک گوجرہ کے خادم حسین مغل نے سمندری روڈپر پاور لومز فیکٹری بنا رکھی ہے جس کی نعش گھر سے ملحقہ ورکشاپ کے کمرہ میں چھت والے پنکھے کے کنڈے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اطلاع پا کر ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقاراحمد سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی ۔اور بعض مشکوک حالات کو پیش نظر رکھتے ہو ئے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور تاجر کا قتل یا خود کشی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اشتہار