گوجرہ، نواحی گائوں میں چار افراد نے واپڈاکی ریکوری ٹیم پر حملہ کر کے رقم چھین لی۔معلوم ہواہے کہ محمد شہبازایس ڈی او فیسکو نے تھانہ صدرگوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ فیسکو کے اہلکار ریکوری کے سلسلہ میں چک نمبر430ج ب گئے تو وہاں پر گائوں مذکور کے محمد جمعہ وغیرہ چار افراد نے ان پر حملہ کر دیا اور ریکوری لسٹیں چھین کر پھاڑ دیں اور اہلکاروں سے ریکوری کی رقم بھی چھین لی ۔صدر پولیس گوجرہ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔