اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیرا ء عنبرین قبضہ مافیا کے خلاف متحرک، چک نمبر241گ ب میں سرکاری تالاب پر قبضہ کیاگیا تھا اسسٹنٹ کمشنر، پولیس نفری اور ریونیو عملہ سمیت موقع پر پہنچ گئیں اور 32/34کی کارروائی کر تے ہو ئے بھاری مشینری کے زریعے قبضہ ختم کرادیا۔
تالاب کو واگزارکر الیاگیاعلاقہ کے عوام کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کی قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قبضہ کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اگرکہیں بھی کوئی سرکاری اراضی پر قبضہ کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاۓ گی۔
