اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ سمیرا ء عنبرین اورسپیشل کوارڈینیٹرٹو وزیر اعلی پنجاب وایم پی اے چوہدری بلال اصغروڑائچ نے ٹی ایچ کیو گوجرہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرزسے ایک منعقدہ میٹنگ کی اور ہسپتال کے مختلف امورکا جائزہ لیاگیا.
اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ ہسپتال آنیوالے مریضوں کی مشکلات کو کم کر کے انہیں طبی امدادکی فراہمی میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے تاکہ شہریوں کو علاج معالجہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کر نا پڑے اور بلا امیتاز عوام کوسہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے صحت و صفائی اور دیگر امور سمیت ہسپتال کودرپیش مسائل کا بھی جائزہ لیاگیا۔
میٹنگ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمسعود احمد ورک اورڈی ڈی ایچ اوڈاکٹرساجد الرحمن اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ سمیرا ء عنبرین صاحبہ نے سیکنڈ ایئر کلاسزکے امتحانی سنٹرزکا دورہ کیا
