گوجرہ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کی بروقت کاروائی مسجد میں سوئے ھوئے بچے کو آگ لگانے والا مؤذن گرفتار
مکرم ولد محمودالحسن ڈوگر سکنہ نیو ماڈل ٹاؤن گوجرہ بعمر 11/12سال اپنے نانا محمد انور ولد محمد اسماعیل کے ساتھ فجر کی نماز ادا کرنے جامع مسجد صدیقیہ فاروقیہ نیو ماڈل ٹاؤن گیا بعد ادائیگی نماز مسجد کے اندر سو گیا
سوئے ھوئے بچے کو مسجد کے موذن قاری عبد الرحمن سکنہ 47 گ ب سمندری ضلع فیصل آباد نے تیل چھڑک کر آگ جلانے والے لائٹر سے آگ لگائی اور بھاگ گیا
ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اندراج مقدمہ اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار احمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ سب انسپکٹر اعجاز احمد مع ملازمین پولیس پر مشتمل تشکیل دی جس پر مقدمہ نمر 721/21 تھانہ سٹی گوجرہ میں درج کیا گیا ، پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ انداز سے انتہائی ذمہ داری اور بروقت کاروائی کرتے ھوئے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا
بچہ مکرم ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ میں داخل ھے جسکی حالت خطرے سے باھر ھے
