لاہور: رہنما پاکستان تحریک انصاف گوجرہ اسامہ حمزہ کی اپنے والد کے دیرینہ ساتھی، وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد، سابقہ گورنر میاں اظہر صاحب سے ان کے گھر گلبرگ لاہور میں ملاقات۔
اسامہ حمزہ نے میاں اظہر کی سیاسی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور میاں حماد اظہر کی بطور وفاقی وزیر کارکردگی کو سراہا۔ قومی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بزرگ سیاستدان سے راہنمائی حاصل کی۔
