تفصیلات کے مطابق گوجرہ چک نمبر 298 سے اغوا ہونے والی بچی کسووال پولیس نے بازیاب کروا لی۔
گوجرہ سے اغواء ہونے والی 9 سالہ بچی کسووال سے برآمد ملزم بچی سمیت گرفتار تفصیل کے مطابق ڈی پی او ساہیوال کاشف اسلم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی چیچہ وطنی اکمل رسول نادر کی زیر نگرانی ایس ایچ او کسووال زمان رشید وٹو اور اس کی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی کاروائی گوجرہ سے 23 تاریخ کو اغواء ہونے والی 9 سالہ بچی کسووال سے برآمد کرکے ملزم کو پابند سلاسل کرلیا جس پر اہلیان کسووال نے پولیس تھانہ کسووال کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جیسے ظالموں کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ کہیں بھی قصور کی زینب جیسا واقعہ دوبارہ نہ رونما ہوسکے.
