تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا سمندری روڈ پرنس گارڈن ٹاؤن میں چھاپہ، 3 ملزمان فرار جبکہ 2 گرفتار

 

تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا سمندری روڈ پرنس گارڈن ٹاؤن میں چھاپہ، 3 ملزمان فرار جبکہ 2 گرفتار

تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا مخبر کی اطلاع پر سمندری روڈ پرنس گارڈن ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان پر چھاپہ 
مکان میں چھپے  5 ملزمان کی پولیس پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ 
پولیس کی طرف سے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی ھوائی فائرنگ
فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے
 گرفتار ملزمان اپنے  ھی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ھوئے ھیں    
جبکہ 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کو فائر مار کر  موقع سے فرار ھو گئے 
گرفتار ملزمان کی شناخت  فہد اور اظہر کے نام سے ھوئی ھے  
دونوں ملزمان کی ٹانگوں پر فائر لگے ھیں 
گرفتار ملزمان سے اسلحہ نقدی اور موبائل برآمد
پولیس نے جائےوقوعہ سے چلیدہ خول کارتوس اور دیگر سامان قبضہ پولیس میں لے لیا 
زخمی ملزمان کو پولیس حراست میں  ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ شفٹ کر دیا گیا ھے 
گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رھی ھے
واضح رھے کہ ان ملزمان اور انکے دیگر ساتھیوں نے گزشتہ رات  ایلیٹ فورس پر فائرنگ کی تھی اور فرار ھو گئے تھے 
ایلیٹ فورس ملازمان نے مشکوک گاڑی کو روکا تھا لیکن ملزمان فائرنگ کر کے گاڑی بھگا لے گئے تھے۔   جس وجہ سے پولیس ملزمان کو تلاش کر رھی تھی
ملزمان کے دیگر فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ھے

اشتہار