ممبروزیراعلی انسپکشن ٹیم انیس احمد ہاشمی نے اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ سمیراء عنبرین صاحبہ کے ہمراہ رمضان بازار کا معائنہ کیا ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سمیت کوالٹی کا جائزہ لیا۔
ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم انیس احمد ہاشمی نے عوام کوریلیف دینے کے سلسلہ میں پوسٹ آفس روڈپر لگائے گیے رمضان بازار ،اراضی ریکارڈسنٹر ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا.
اس موقع پرانہوں نے رمضان بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اشیاء ضروریہ کے نرخوں سمیت کوالٹی چیک کیں. اس کے علاوہ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی معائنہ کیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ پر ریکارڈ سبسڈی دی گئی ہے جوکہ غریب عوام کے لئے ایک تحفہ ہے. انہوں نے رمضان بازار اور دیگر مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی سمیت ،اشیاء کی کوالٹی کو برقرار رکھا جائے گا اور مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا.
انہوں نے کہاکہ کرونا سے بچاؤ کے سلسلہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بغیرماسک پہنےشہری گھروں سے باہر نہ نکلیں
