تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں 373 ج۔ب پیڑے وال کے رہائشی تین دوست مبشر حسین ولد غلام حسین گجر محمد اسامہ ولد محمد ریاض قوم موچی جہانزیب ولد محمد ریاض قوم لودھی موٹر سائیکل پر گوجرہ شہر جا رہے تھے کہ چکنمبر 299 ج۔ ب کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو کٹ ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے گہری گھائی میں گر گیا گرنے کی وجہ سے تینوں نوجوان زخمی ہو گے۔
ریسکیو 1122 نے نوجوانوں کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کیا جہاں مبشر حسین کو مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا مبشر حسین فیصل آباد جاتے ہوے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔۔۔۔
اناللہ و انا الیہ راجعون
