گوجرہ،اسسٹنٹ کمشنر سمیراء عنبرین کی لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کارروائی،متعدددکانیں سیل کردی گئیں.

 

گوجرہ،اسسٹنٹ کمشنر سمیراء عنبرین کی لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کارروائی،متعدددکانیں سیل کردی گئیں.

گوجرہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمیراء عنبرین نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے اور دوکانیں کھلی رکھنے پر متعدد دوکانوں کو سیل کردیا اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا . 

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمیرا عنبرین کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کی تیسری لہر سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل لاک ڈاون ہے.  اسپیشل برانچ، بلدیہ، پولیس اور ٹائیگر فورس کے جوان متحرک ہیں جو خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کی نشاندہی کر رہے ہیں. جن پر کاروائی کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکانوں کو سیل کردیا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا ایس او پیز و لاک ڈاون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا. شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، عید پر گھر رہیں اور محفوظ رہیں.اس موقع پر پاک فوج کے دستے بھی ہمراہ تھے


اشتہار