تفصیلات کے مطابق رانا محمد بشیر آف 356 کی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی محترم بلال اصغر وڑائچ (ایم پی اے حلقہ 118)تھے
چوہدری بلال اصغر وڑائچ کی 356 آمد کے موقع پر اہل دیہہ نے پرتپاک استقبال کیا ،ڈھول کی تھاپ،گھوڑوں کے رقص نے سماں باندھ دیا ،چھوٹے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔
افطار ڈنر کی تقریب کا آغاز اللہ کے پاک کلام سے ہوا ،تقریب کا ابتدائیہ رانا محمد بشیر کے صاحبزادے اور دی ارقم اسکول بشیر کیمپس گوجرہ کے بانی رانا محمد اطہر بشیر نے پیش کیا ۔
رانا اطہر بشیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی دوستی پس پشت رکھتے ہوئے گاؤں والوں کی بنیادی ضروریات کو زیادہ اہمیت دوں گا اور اہل گاؤں کے ترقیاتی منصوبوں کی خاطر میں زاتی تعلقات اور پرانے سیاسی تعلقات کو خیر باد کہتے ہوئے چوہدری بلال اصغر وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر اہل دیہہ کی ایک بہت بڑی تعداد پنڈال میں موجود تھی ۔
بالخصوص 355 سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان رانا محمد لطیف ،رانا فقیر محمد ،محمد نزیر کھوکھر نے بھی باقاعدہ طور پر بلال اصغر واڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے 356 ج ب کو واٹر سپلائی کی فراہمی و دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ۔انہوں نے اس بات پر خصوصی طور پر زور دیا کہ میرے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور آج مجھے 356 کے ایک بڑے گروپ کی حمایت سے دلی خوشی ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر جس طرح کا والہانہ استقبال کیا ہے اس کے لیے میں رانا محمد اطہر بشیر و اہل دیہہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
تقریب کے اختتام پر رانا محمد اظہر بشیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے ایم پی اے کیساتھ ساتھ ایم این اے کی سیٹ سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ عید کے بعد ہم مزید 356 اور اس سے ملحقہ آبادیوں سے مضبوط دھڑوں کو اپنے ساتھ شامل کرکے ایک بہت بڑا سیاسی پاور شو کروائیں گے اور الیکشن 2023 میں بلال اصغر وڑائچ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔


