تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیرا ء عنبرین صاحبہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر علاقہ مونگی ذیل میں دیہی مرکزمال کے آفس کا افتتاح کر دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ دیہی مرکز مال کے آفس کے قیام سے عوام کے بہت سے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو نگے عوام کو فرد اور انتقال کی سہولیات مہیا ہو نگی.
انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کی مشکلات کودور کر نے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے دیہی مرکز مال کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت شائستگی اور حسن اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کوحل کر نے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں بلکہ ان کے لئے آسانیاں پیداکی جائیں۔




