گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین کا رمضان بازار کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قمیت و کوالٹی کا جائزہ

 



اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیراء عنبرین نے حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کےلئے  پوسٹ آفس کے بالمقابل لگائے گئےسستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور بازارمیں عوام کو دی جانیوالی رعائتی قیمتوں اور اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیااور اشیائے خوردونوش کے سٹالز پر  قیمتوں، کوالٹی اور کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی مشکلات کو دور کرنے کےلئے دن رات کوشاں ھےاورروزمرہ کی استعمال کی اشیائے  خوردونوش پر دیئے جانیوالے خصوصی ریلیف کو عوام تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔

 رمضان بازارمیں عوام کو 65 روپے فی کلو چینی اور 10 کلو آٹے کا تھیلہ 375 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے  رمضان بازارکے ساتھ ساتھ عام بازاروں میں بھی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سستے رمضان بازارکے دکانداروں کو ہدایت کی کہ قیمتوں اور معیارپر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائیگا۔اور غیر معیاری اشیاء سٹالز پر نظر نہیں آنی چاہیں اور سٹالز پر زیا دہ سے زیادہ اشیاءکی موجود گی کو یقینی بنایا جائے۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ سمیراء عنبرین صاحبہ نے کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ماسک نہ پہننے اور مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طورپر42ہزارروپےکے جرمانے کردئیے انہوں نے عوام اوردکاندارکرونا سے بچاؤ کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا وبا سے محفوظ رہا جاسکے ۔

اشتہار