تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد پنجاب کا مونگی بنگلہ میں دفتر بنا دیا گیا ہے جس کا افتتاح کسان اتحاد پنجاب ضلع فیصل آباد کے صدر چوہدری شہباز چیمہ نے کیا۔
افتتاح کی تقریب کے بعد صدر کسان اتحاد پنجاب چوہدری عبدالروف تتلہ کی طرف سے مونگی ذیل کی بیوہ اور غریب لوگوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا اور کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری عبدالروف تتلہ صاحب کی طرف سے مونگی ذیل کی عوام کو خصوصی پیغام دیا گیا کہ کسان اتحاد پنجاب کا دفتر قائم کرنے کا مقصد مونگی ذیل کی غریب عوام اورکسان بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے۔
