ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ گڈ گورنس کی میٹنگ

 


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہدایت پرڈسٹرکٹ گڈ گورنس کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈسڑکٹ سیکرٹری گڈ گورنس بریگیڈئرر جاوید اکرم (ستارہ امتیاز) نے کی۔

اس موقع پر سیکرٹری گڈگورنس تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ راجہ کامران محمود (ایڈووکیٹ)

سیکرٹری گڈگورنس گوجرہ وقاص خان مہوٹہ ایڈووکیٹ (عالمی عدالتِ انصاف) نے بھی شرکت کی۔

اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ کامران سلامت سمیت محکمہ زراعت،لائیو سٹاک، محکمہ انہار و دیگر محکموں نمائندگان بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری گڈ گورننس نے بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں یقینی بنانے کی ہدایت کی اسکے علاوہ تعلیمی اداروں میں وزیر اعلی روڈ میپ برائے تعلیم کے انڈیکیٹرز پر عمل یقینی بنایا جائے تاکہ طلبا و طالبات کو بہترین تعلیم کے علاوہ ماحول بھی بہتر بنایا جاسکین،اسکے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کسانوں کے لئے خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کریں کیونکہ اداروں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیج ہے،ڈسٹرکٹ سیکرٹری بریگیڈئر (ر) جاوہد اکرم،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید تحصیلوں کے سیکرٹری گڈ گورنس نے محکموں کی کارکردگی کا جایزہ لیا اور کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

اشتہار