گوجرہ، بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور اور نقب زن گینگ گرفتار6 موٹر سائیکل،1رکشہ اورنقدی برآمد

 

گوجرہ، بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور اور نقب زن گینگ گرفتار6 موٹر سائیکل،1رکشہ اورنقدی برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں گوجرہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سر گرم تھانہ سٹی گوجرہ، بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور اور نقب زن گینگ گرفتار6 موٹر سائیکل،1رکشہ اورنقدی برآمد


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث  ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی طرح علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ اوسٹی گوجرہ انسپکٹر محمد اکرم معہ شہباز احمد اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مخبر کی اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی راشد گینگ کے 4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ1۔راشدغفور ولدعبد الغفور قوم رحمانی سکنہ نگرے گجرانوالہ2۔محمد نعیم ولد محمد حنیف قوم رحمانی سکنہ تھیڑی سانسی گجرانوالہ3۔ندیم ولد صفدر قوم عیسائی سکنہ چک نمبر304ج ب4۔محمد سعید ولد منیر احمد قوم جپہ سکنہ چنیوٹ شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے(6موٹر سائیکل،1رکشہ اور نقدی)برآمدہوئی۔


 ملزمان نے دوران انٹیروگیشن علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ سمیت ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا اور ا سکے علا وہ مختلف اضلاع میں مزید وارداتیں کرنا تسلیم کیا۔

ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقدمات نمبر221/21،75/21،222/21،224/21،288/21، 296/21، 301/21،311/21،316/21،301/13و دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملزمان پنجاب بھر کے مختلف اضلاع،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،خوشاب،جھنگ،رحیم یار خان،وہاڑی اور چنیوٹ کوڈکیتی، ہاؤس رابری،موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔  

ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار