گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف مارکیٹس کا اچانک دورہ، متعدد دوکانات سیل، باری جرمانے بھی عائد

 

گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف مارکیٹس کا اچانک دورہ، متعدد دوکانات سیل اور باری جرمانے عائد

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گوجرہ محترمہ سمیرا عنبرین کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف بازاروں میں دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محترمہ سمیرا عنبرین نے شہر کی مختلف مارکیٹس کا اچانک معاینہ کیا اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے اور سیل کیا.

 صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمییٹی گوجرہ نے کہا کہ عوام الناس حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ماسک پہن کر گھر سے باہر نکلیں، سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ صابن سے ہاتھ بار بار دھوئیں.

اشتہار