رپورٹ(محمد لقمان) تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹ اور دیگر فیلڈ سٹاف کی غفلت کے باعث ضلع بھر کے مختلف دیہات میں جانوروں کو منہ کھر سمیت دیگر بیماریوں سے بچائو کیلئے حفاظتی ویکسی نیشن نہیں کی جاسکی ،جس کے نتیجہ میں مویشیوں میں مذکورہ بیماریوں کی وباء پھیل چکی ہے ،اور ایک محتاط اندازے کے مطابق گذشتہ چند روز کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں زمینداروں کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی منہ کھر کی بیماری کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں ،تاہم محکمہ کا عملہ اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوا کر بری ذمہ چلا آرہا ہے،
عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں بلاامتیاز حفاظتی ویکشی نیشن کا عمل شروع کیا جائے ،تاکہ لوگوں کے قیمتی مویشیوں کی زندگی بچائی جاسکے ،نیز فرائض میں غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
