گوجرہ، یوم پاکستان کی مناسبت سے میونسپل کمیٹی گوجرہ میں پرچم کشائی کی تقریب

 

گوجرہ، یوم پاکستان کی مناسبت سے میونسپل کمیٹی گوجرہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

گوجرہ، ملک بھر کی طرح گوجرہ میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے میونسپل کمیٹی گوجرہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی کی جانب سے کرونا کے پیش نظر تقریبات کو محدود کردیا گیا اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی.

اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عنبرین صاحبہ نے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور استحکام پاکستان کے لیے دعا کی. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سمیرا عنبرین صاحبہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے حب الوطنی اور ہمارا ایمان جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں جس کی بدولت ہم ایک آزاد ملک حاصل کرسکے. لہذا ملک کی تعمیرو ترقی میں ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا میں ایک طاقت کے طور پر ابھریں.

اشتہار