گوجرہ، ٹوبہ روڈ پر واقع گودام میں چوری کی واردات
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع ٹوبہ روڈ سمارٹ سکول کے نزدیک چوروں نے چھت سے گودام میں داخل ہو کر اندر سے شٹر کو کاٹ کر مختلف اجناس کی بوریوں کو ڈالوں میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے جس کی قیمت تقریباً 15لاکھ بتائی جاتی ہے
مالک حبیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پہلے بھی آس پاس کی 3دکانوں کا صفایا کیا جاچکا ہے اطلاع ملنے پر فرانزک لیبارٹری والوں نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہے
