گوجرہ ڈی پی ایس سکول وکالجز فیصل آباد کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹرسکول ہاکی ٹورنا منٹ پولی گراس ہاکی سٹیڈیم جھنگ روڈ گوجرہ میں شروع ہو گیا جس کاافتتاح ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید نے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیراء عنبرین سعید،
سابق جنرل سیکرٹری ایڈمن ٹورنا منٹ اولمپین رانا مجاہد علی،انٹر نیشنل ایمپائرمحمد اقبال بالی،اولمپین شہباز جونیئر،انٹر نیشنل خاور جاوید، اولمپین رانا شفیق،پرنسپل ڈی پی ایس اینڈ سکول شاہد محمودکنوینئر سپورٹس سکولز، چوہدری زیشان گجر،اسماعیل غلام محمد آباد،ملک وارث پی ٹی،عثمان اتھلیٹکس کوچ،مجاہد شاہ سمیت دیگرشخصیات،نیشنل وانٹر نیشنل کھلاڑیوں اور شائقین ہاکی کی کثیر تعدادموجودتھی۔افتتاحی میچ ڈی ایم سی پبلک سکول فیصل آباد اور گورنمنٹ ہائی سکول 134/Lساہیوال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں ڈی ایم سی پبلک سکول