گوجرہ تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی چار افراد پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار


گوجرہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا گیا یہ ڈکیت گینگ چار افراد پر مشتمل تھا جو کہ گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام علاقوں میں ڈکیتیاں اور لوٹ مار کرتے تھے اور ان افراد نے چند روز پہلے دوران ڈکیٹی ایک ٹرک ڈرائیور کو بھی قتل کر دیا تھا۔





ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقارشعیب انورقریشی نے فوری طور پر ڈی ایس پی فتح احمد کاہلوں کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں تھانہ سٹی گوجرہ کے ایس ایچ او محمد ندیم جٹ نے رات دن کی محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس ڈکیت گینگ کو گرفتارکر لیا گرفتار ملزمان میں محمد تنویر اور محمد رمضان اور جابر مشتاق اور محمد حسیب شامل ہیں اور ان کے قبضے سے دس عدد موٹر سائیکل اور پچاس ہزار روپے نقد رقم اور دو عدد 30 بور پسٹل برآمد کر لئے ہیں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقارشعیب انور قریشی کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


اشتہار