گوجرہ، دو اوباش نوجوانوں کی گن پوائنٹ پر کمسن دوشیزہ کے ساتھ زیادتی


گوجرہ، دو اوباش نوجوانوں کی گن پوائنٹ پر کمسن دوشیزہ کے ساتھ زیادتی
تھانہ صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 242 گ ب میں دو اوباش نوجوان صدام حسین اور ذیشان مسیح کا اسلحہ کے زور پر کمسن دوشیزہ شازیہ کو کماد کی فصل میں لے جا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر شازیہ نامی کمسن لڑکی کی حالت غیر میں چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے اور غریب محنت کش خورشید کی بیٹی روتے ہوئے جب اپنے گھر پہنچی تو گھر والوں نے رونے کی وجہ پوچھی تو وجہ بیان کرنے کے بعد گھر والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ لے گئے


ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا چوکی مونگی بنگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اور پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے صدام نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ذیشان نامی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں صدام حسین اور ذیشان مسیح کا تعلق بھی اسی گاوں سے بتایا جاتا ہے




اشتہار