ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) مورخہ 13.11.19کو وسیم رضا ولد محمد اصغر سکنہ چکنمبر281ج ب دواکھڑی نے 4بجے شام پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 4سالہ بیٹا زوہیب وزڈم پبلک سکول چکنمبر281ج ب دواکھڑی سے گھر نہیں آیا وقوعہ کی اطلاع پر انچارج چوکی دواکھڑی نوید شہزادASIفوری طور پر موقع پر پہنچے اور سکول انتظامیہ سے زوہیب کے بارے دریافت کیا دوران دریافت یہ بات پولیس کے علم میں آئی کہ ایک خاتون بعمر تقریبا23/24سال قدرے بھاری جسم قد لمبارنگ گورا بوقت تقریبا 9.30بجے دن سکول میں آئی اور اپنے آپ کو زوہیب کی والدہ ظاہر کر کے اپنے ساتھ لے گئی جس نے کہا کہ میری والدہ نے عمرہ پر جانا ہے میں نے زوہیب کو نا نی کیساتھ ملانا ہے تھوڑی دیر بعد میں واپس بچے کو چھوڑ جاؤنگی اسی اثنا ء میں وقوعہ کی اطلاع پا کر SHOصدر گوجرہ اورDSP/SDPOسرکل گوجرہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور وقوعہ بارے پتہ جوئی کرتے رہے۔
ڈی ایس پی گوجرہ فتح کاہلوں نے فوری طور پرDPOٹوبہ وقار قریشی کے علم میں تمام وقوعہ گوش گزار کیا DPOٹوبہ نے وقوعہ کی بابت مقدمہ نمبر646/19 بجرم363ت پ تھانہ صدر گوجرہ میں درج رجسٹر کروایا۔ بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے DSP/SDPOگوجرہ فتح کاہلوں کی نگرانی میں،SHO صدر گوجرہ انسپکٹر ظفر اقبال، اور انچارج چوکی دواکھڑی نوید شہزادASI و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن، جدید ٹیکنالوجی، اور مخبر کی اطلاع پر اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے خالصتا پروفیشنل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے ڈجکوٹ روڑ گوجرہ سے ملزمان1۔شہباز ولد نذیر احمد قوم انصاری سکنہ چک281ج ب2۔عبدالمجید ولد بشیر قوم انصاری سکنہ281ج ب3۔سرفراز ولد عبد الرحمٰن قوم انصاری سکنہ281ج ب4۔محمد اعجازولد نذیر احمد قوم موچی سکنہ281ج ب5۔محمد نعیم ولد محمد ارشاد قوم موچی سکنہ 281ج ب کوگرفتار کیا جن کے قبضہ سے اغواء شدہ بچہ زوہیب بعمر4سال کو بازیاب کروایا۔
دوران انٹیرو گیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ بچے کو سکول سے اغواء کر کے لے جانے والی عورت شمائلہ نذیر دختر نذیر احمد قوم انصاری سکنہ چک 281ج ب کے بچے کے چچا اسد کے ساتھ تعلقات تھے جو کہ آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ شمائلہ پہلے سے شادی شدہ تھی بچے کے چچا اسد کے کہنے پر شمائلہ نے اپنے خاوند شہباز ولد نذیر احمد قوم انصاری سکنہ281ج ب سے طلاق لے لی اور بعد میں اسد شادی کرنے سے انکاری ہو گیا جس پر شمائلہ اور اس کے سابقہ شوہر شہباز نے دیگر ملزمان کیساتھ ملکر اسد کو سبق سکھانے کے لیے اس کے بھتیجے زوہیب کو اغواء کیا۔شمائلہ، شہباز کے ساتھ مل کر بچے کو سکول سے لے کر آئی اور بچے کو بذریعہ بس لیکر لاہور چلی گئی ملزمان شہباز وغیرہ نے شمائلہ کو اطلاع دی کہ پولیس تمہیں گرفتار کرنے آ رہی ہے جس پر شمائلہ بچے کو لیکر لاہور سے فیصل آباد کے علاقہ میں آ گئی جہاں سے ملزمان شہباز، اعجاز،سرفراز،نعیم اور عبد المجید پولیس کو چکما دینے کے لیے بچے کو لے کرگوجرہ کی طرف آ گئے تا کہ پولیس بچے کو لاہور ڈھونڈتی رہے۔
پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمہ شمائلہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
پولیس کی اس شاندار کارکردگی پر اہل علاقہ،سول سوسائٹی اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے پولیس کی احسن کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔
ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اس کے ساتھ ساتھ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
