گو جرہ، حکومت پاکستان کے زیر اہتمام گھر گھر قومی خوشحالی سرو ے کا آغاز


گوجرہ میں قومی سماجی معاشی رجسٹر ی کی جانب سے حکومت پاکستان کے زیر اہتمام گھر گھر قومی خوشحالی سرو ے کا گوجرہ میں آغاز کر دیا گیا ہے سروے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد میونسپل کمیٹی میں کیا گیا تقریب میں اسسٹنٹ کمیشنر سمیرا عنبرین نے خصوصی شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا





تلاوت قرآن پاک کے فرائض میاں نورالعابدین نے ادا کیے اس کے بعد ڈی ایچ او ٹوبہ ٹیک سنگھ آفتاب احمد نے شرکاء کو بریف کیا گوجرہ میں سروے کا کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اس دفعہ سروے کاپی پنسل کی بجائے ٹیبلٹ پر کیا جائے گا سروے کے تحت گھرگھرجاکر کر ہماری ٹیمیں بنیادی معلومات (سماجی اور معاشی لحاظ سے) اکٹھی کرے گی انہوں نے مزید کہا سروے ٹیم کے ساتھ تعاون کریں سروے ٹیم کی آمد کے وقت ضروری دستاویزات مثلا قومی شناختی کارڈ، بے فارم وغیرہ اپنے پاس رکھیں سروے کی رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہوگی اسسٹنٹ کمشنر سمیر عنبرین نے کہا سروے ٹیم کو کو اپنا ڈیٹا درست فراہم کریں لوگ سروے ٹیم کے ساتھ پورا تعاون کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسمیرا عنبرین کے علاوہ وہ ڈی ایچ اوٹوبہ ٹیک سنگھ آفتاب احمد، ایریا کوآرڈینیٹر محمد ساجد، ایس ایم میاں نور العابدین،فہد شاہ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔


اشتہار