سلام شہدا وطن ٹیم کی طرف سے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ۔سلام شہدائے وطن ٹیم کے کارکنان نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ریلی کا اہتمام کیا ۔
ریلی جناح پارک سے ملکانوالہ چوک تک گئ جہاں پر ٹیم کے روح رواں عدنان قیصر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا ۔
اپنے خطاب میں عدنان قیصر اس بات پر زور دیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پوری دنیا کشمیر کے حق میں آواز اٹھا رہی ہے
اور کشمیر کے مسئلے کو عالمی توجہ مل رہی ہے ۔
اور پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ پاکستان نے سرکاری سطح پر جشن آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا ہے اور انڈیا کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ہے ۔
سب سے بڑھ کے پاکستان کی افواج پاکستان اور جمہوری حکومت ایک پیج پر ہیں اور یہ چیز بہت ہی زیادی خوش آئند ہے۔