عیدالضحیٰ کے دنوں میں مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی ہرگز قبول نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر میاں محسن


ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشیدنے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ کے دنوں میں مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی ہرگز قبول نہیں ہوگی اور ڈائیور حضرات مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،





انہوں نے کہا کہ تمام گاڈیوں سے غیر قانونی سلنڈرز اتارے جائیں تیز رفتاری سے پرہیز کریں، خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع پر،اسسٹنٹ کمشنرز رضوان الحق پوری، سمیراء عنبرین، راؤ تسلیم اختر، مرحبا نعمت،سیکرٹری آر ٹی اے محترمہ اقصیٰ غفور، ڈی ایس پی ٹریفک مہر سعید احمد سیال،چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیزبھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشیدنے یہ بات ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام جنرل بس سٹینڈ ز پر صفائی ستھرائی، بیٹھنے کی سایہ دار جگہ پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کے علاؤہ واش رومز کے پانی و صفائی کے انتظام کا خاص رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشیدنے اپنے خطاب میں کہا عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کرنا ہمری ذمہ داری ہے اور مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر سفر نہ کرنے دیں اور ان سے کرایہ کی وصولی بارے پوچھا جائے تاکہ کوئی زائد کرایہ نہ وصول کرے۔






اشتہار