گوجرہ: گزشتہ رات فیسکو گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں مالیت کے بریکرز اور پینلز جل کر راخ بن گئے، اس قدر نقصان کے باوجود، فیسکو حکام اور ملازمین نے دن رات کی ان تھک محنت کے بعد گوجرہ شہر اور گردو نواح کے تقریباََ 85 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ہم باقی علاقوں کی بھی بجلی بحالی کیلئے کوشاں ہیں جسے جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا،
48 گھنٹوں سے قبل تقریباََ تمام علاقوں میں بجلی بحالی کا کام مکمل کرنے پر "وائس آف گوجرہ ڈاٹ کام" کی تمام ٹیم فیسکو حکام، ملازمین اور باقی تمام ادارے جنہوں نے فیسکو انتظامیہ کا ساتھ دیا کی بے حد مشکور ہے۔