جھنگ( ) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر عبدالستار کی زیر نگرانی پرانا چنیوٹ روڈ پر دو غیر قانونی پٹرول پمپ سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ پٹرول پمپ مالکان عامر نول اور شدت علی کے خلاف متعلقہ تھانہ میں استغاثہ بجھوادیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر عبدالستار نے کہا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان اپنے پیمانے درست رکھیں اس ضمن میں ہیرا پھیری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ناپ تول میں کمی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں جبکہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے اور یہ کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔