اینٹی کرپشن فیصل آباد کی کارروائی، سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

 

Anti-Corruption Establishment Faisalabad action, case registered against government officials
گوجرہ: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد نے مبینہ بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گوجرہ کے تحصیلدار سعید احمد، پٹواری خلیق الزمان اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے موصول ہونے والی شکایات اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کیا۔ مقدمے میں نامزد افراد پر مبینہ طور پر سرکاری امور میں بے ضابطگیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
Anti-Corruption Establishment Faisalabad action, case registered against government officials


دوسری جانب مقدمے میں نامزد افراد کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔ حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔


اشتہار