گوجرہ، پینسرہ روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ نواحی چک نمبر،363ج ب کا عبد الشکور اپنی اہلیہ عابدہ پروین کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار شہر سے اپنے گائوں جا رہے تھے کہ پینسرہ روڈپرگائوں کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے تیزرفتارموٹرسائیکل سوارنے انہیں ٹکردے ماری جس کے نتیجہ میں عابدہ پروین موٹرسائیکل سے گرکرشدید زخمی ہوگئی اور موقع پرہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔اور اس کا خاوند معمولی زخمی ھواجبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل سمیت موقع سے فرار ھونے میں کامیابہوگیا۔
عبدالشکورمعمولی زخمی ہوا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے متوفیہ کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے کر دی اورپولیس مصروف کارروائی ہے۔